فرانزاک رپورٹ میں کن پردہ نشینوں کے نام آئینگے ؟ خسرو بختیار کو فارغ ۔۔نیا پنڈورا باکس کھول دیا گیا

7  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ میں ردو بدل میرٹ پر نہیں ہوا، کئی وزاء کی کارکردگی صفر ہے لیکن انہیں وزارت دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے خسرو بختیار کو فارغ کیا جا سکتا ہے ۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے غلط خبر دی گئی ۔ پرنسپل سیکرٹری کو تبدیلی کی خبر بھی ٹھیک نہیں لگتی ۔ ایف آئی اے کی رپورٹ سیاسی ہے ، اسکے سیاسی محرکات ہیں،

فرانزاک رپورٹ میں تو بڑے بڑے پردہ نشینوں کے نام آئینگے ۔ سیاستدان حکومت میں اسی لیے آتے ہیں تاکہ اپنے بزنس میں اضافہ کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان عمران خان کے بہت زیادہ قریب تھے اور بھرپور ساتھ دیا ، پیسہ لگایا ، لگتا ہے کہ انہین استعمال کر کے فارغ کر دیا گیا ، عمران خان کو اب ان کی کوئی ضرورت نہیں ۔ جہانگیر ترین نے عمران خان کی خاطر بہت ساری دشمنیاں پالی ہیں ۔ جہانگیر ترین اسد عمرکو وزیر خزانہ بنانے کیخلاف تھے اس لیے انہیں ہٹا کر حفیظ شیخ کو بنایا گیا ، ان سے اعظم خان کو بھی شکایت تھی ۔ شہزاد اکبر بھی جہانگیر ترین کی مخالف لابی ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا کو کرونا کے باعث اپنی پڑی ہوئی ہے اور ہم نے نیا پنڈورا باکس کھول لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…