جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے بعد پاکستان کو ایک اور آفت کا سامنا ،ہر طرف تباہی کے مناظر،کئی گھروں میں قیامت صغریٰ

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات( آن لائن )پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان پر بھی مشکل کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیںجس کے بعد لوگوں میںاس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ لیکن اب ایک اور آفت نے پاکستان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے زمیندارہ ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد اونچے درجے کے سیلاب نے کئی ایکڑ پر تیار گندم کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تقریبا ًایک ہزار سے زیادہ ایکڑ کی زمین پر گندم تیار تھی جس کو سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔ مقامی کچھ گائوں کے کاشتکاروں نے مجموعی طور پر کاروبار کرنے کے لئے یہ گندم اگائی تھی۔ عموماً کاشتکاروں کا ذریعہ آمدن یہی ہوتا ہے کہ وہ کوئی فصل اگاتے ہیں اور اس کو بیچ کر سارا سال اپنے گھر کا خرچہ پورا کرتے ہیں۔لیکن دریائے چناب میں سیلا ب آنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پوری کی پوری فصل تباہ ہونے کے بعد کاشتکاروں میں پریشانی دیکھی گئی ہے کیونکہ یہ فصل ان کے لئے روزگار تھی۔ پورے پاکستان میں اس وقت غذائی قلت کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کے کاروبار کو روک دیا گیا ہے ۔ معاشرے کا ایک بہت بڑا حصہ اس سے متاثر ہوا ہے۔ مزدوروں اور کاشتکاروں کا شمار اس طبقے سے ہوتا ہے جو اس لاک ڈاون سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔اس کے علاوہ جو گندم ضائع ہوگئی ہے، وہ نہ جانے کتنے افراد کے گھروں میں جانی تھی۔ اس مشکل وقت میں پاکستان کو بہت سی مشکلات کا پہلے سے ہی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن اب دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے زمیندارہ ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد اونچے درجے کے سیلاب نے کئی ایکڑ پر تیار گندم کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تقریبا ایک ہزار سے زیادہ ایکڑ کی زمین پر گندم تیار تھی جس کو سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…