اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں 15اپریل تک کرونا وائرس ختم ہو جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ماہر طب آصف جاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جوں درجہ حرات زیادہ ہو گا ،وائرس خود بخود ختم ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ موسم گرما کی گرمائش کی وجہ سے یہ وائرس ختم ہو جائے گا ۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موم گرم کا آغاز ہو رہا ہےاور 15اپریل تک ملک
میں گرمی کی شدت بڑھنے سے وائرس خود بخود ختم ہو جائے گا ۔ تاہم اسی حوالے سے دیگر ماہرین نے بھی کہا ہے کہ موسم گرم ہونے کرونا وائرس ختم ہو سکتا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آئی کہ موسم گرما کے شروع ہونے وائرس کی ختم ہو گا یاپھر اس کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا ۔