اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے وفاقی وزیر ہوائی امور سرور خان کو خط لکھ دیا۔خط میں پالپا کے صدر کیپٹن چوہدری سلمان نے کہا کہ قومی ایئرلائن کے پائلٹس اس وقت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس آنے کے بعد پی آئی اے نے ایوی ایشن ڈویژن
کی ہدایات پرعمل نہیں کیا۔خط میں کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرکے پائلٹس اور کیبن کریو کی زندگیوں کو بار بار خطرے میں ڈالا جاتا رہا۔صدر پالپا نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے ہمیں مجبور کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ سے مزید تعاون نہ کریں، بطور وفاقی وزیر آپ معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔