بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

کرونا وائرس، پی آئی اے پائلٹس کو فضائی آپریشن سے روک دیا گیا،پالپا نے مراسلہ جاری کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ایئر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا)کی جانب سے اپنے اسٹاف کی صحت کے پیش نظر پائلٹس کو جہاز اڑانے سے منع کر دیا گیا ہے۔پالپاکی جانب سے قومی ایئر لائن کو پائلٹس کی صحت کے پیش نظر مراسلہ لکھا گیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جن ممالک میں کورونا وائرس ہے وہاں پائلٹس اور کریو کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں لہذا انسانی ہمدردی کے تحت اسپیشل فلائٹس اڑانے سے انکار کیا جا رہا ہے۔پائلٹس کی تنظیم پالپا کے اس مراسلے پر قومی ایئر لائن

پی آئی اے نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹس کو خصوصی آپریشن کے دوران جہازوں سے اترنا نہیں تھا اور پی آئی اے کی جانب سے پائلٹس کے لیے کورونا سے حفاظت کے تمام تر انتظامات بھی کیے گئے تھے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق اسپیشل فلائٹ آپریشن کے لیے مختلف حکومتوں سے خصوصی اجازت حاصل کی گئی تھی، صرف چند مقامات پر پائلٹس کو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا جانا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ اس صورتحال میں قومی ایئرلائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…