اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جہانگیرترین اور چوہدری برادران صحافیوں کو بلاکر وزیراعظم کیخلاف کیا بریفنگ دیتے رہے؟ کیا عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی؟ سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کے انکشافات‎نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ نے منظوری دی، ذمہ دار وزیراعظم بھی ہیں۔ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران اور قیمتوں کے میں اضافے پر جاری رپورٹ پرسینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سب سے زیادہ نقصان وزیراعظم کا ہوا ، رپورٹ میں کوئی شخص ذمہ دار ہے تو وہ عمران خان ہے ، ان کی کابینہ نے سبسڈی کی منظوری دی۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ چودھری برادران اور جہانگیر ترین میڈیا کے لوگوں کو بلا کر بریفنگ دیتے رہے اور بار بار ایک لفظ استعمال کرتے رہے کہ وہ لفظ تھا “نالائق”، “نااہل”۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں پتہ چل گیا ہو کہ وزیراعظم عمران خان انکے خلاف کاروائی کرنیوالے ہیں۔ہارون الرشید نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو داد دوں گا کہ اس رپورٹ کی ذمہ داری کابینہ پر آتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے رپورٹ چھپائی نہیں بلکہ منظر عام پر آنے دی ۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اپوزیشن کو موقع مل گیا کہ وہ عمران خان پر شدید تنقید کریں یہ وہی اپوزیشن ہے جس نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، کیا یہ اسطر کی رپورٹ شائع کرنے کا تصور بھی کر سکتے تھے ؟۔ سینئر صحافی نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کریں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…