پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

زرداری کے لوگ پہلے پیسوں کی لانچیں بھر کے بیرون ملک لے گئے، سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس ریلیف فنڈ کے 10ارب 60 کروڑ روپے کرپشن کی نذر ہو جائیں گے، دھماکہ خیز بات کر دی گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندہ کے اطلاعات سیکریٹری اور ایم پی اے نصرت سحر عباسی اور ایم پی اے نند کمار گوکلا نی نے کہا ہے کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ سندہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے رکھے گئے 10 ارب 60 کروڑ روپے کرپشن کی نذر ہو جائیں گے،

زرداری لیگ کے لوگ جو پہلے پیسوں کی لانچیں بھر کے بیرونی ملک لے گئے تھے وہ اب پیسوں کے جہاز بھر کر باہر بھاگنا چاہتے ہیں، لیکن سندھ کے عوام انہیں بھاگنے نہیں دے گی کیونکہ کہ ان کے گھروں کی تمام ایڈریسز ویپ سائیز پر موجود ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث زراعت سے جڑے ہوئے لوگ سخت متاثر ہیں کیونکہ سندھ میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے مگر ابھی تک سندھ حکومت نے فصل کی کٹائی کے لیے کوئی پالیسی واضع نہیں کی، لاک ڈاؤن کے باعث مزدور نہیں مل رہے ہیں، بارشوں کا بھی امکان ہے، انہوں نے کہا کے سندہ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کی ذمیدار سندہ حکومت ہے، تمام ڈی سی آفیسز کے باہر ہزاروں لوگ، خواتین اور معصوم بچے بنا ماسک اور حفاظتی انتظامات کے راشن کے حصول کے لیے دھکے کھارہے ہیں، جس سے کرونا وائرس مزید بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث مزدور اور کاروباری طبقہ بھوک کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے، مگر زرداری لیگ کے وزرا ایم این ایز، سینیٹرز، ایم پی ایز اور چئرمینز گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…