پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاک ڈاون کی وجہ سے ویڈیو کال پر مسلم جوڑے کی شادی

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

ممبئی(این این آئی )لاک ڈائون کے باعث بھارت کے ایک مسلم جوڑے نے شادی کرنے کی ٹھانی اور ویڈیو کال پر شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مقیم محمد منہاج نامی ایک مسلمان نوجوان نے مہاراشٹر کے شہر بیڑ میں مقیم ایک مسلمان خاتون سے ویڈیو کال پر نکاح کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہا کے والد

محمد غیاث نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اْس کے بیٹے کی شادی دونوں خاندانوں نے مل کر 6 ماہ قبل ہی طے کردی کیونکہ اْس وقت کورونا وائرس کا کوئی خدشہ بھی نہیں تھا۔دولہا کے والد نے بتایا کہ چونکہ کورونا کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاون جاری ہے اور تمام شادی ہالز اور اجتماعات پر بھی پابندی ہے تو ہم دونوں خاندانوں نے سوچا کہ کیوں نہ ویڈیو کال پر نکاح کروادیا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔نکاح کی ادائیگی کرنے والے قاضی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اِس نکاح کے بعد دونوں خاندان بہت خوش ہیں کیونکہ یہ شادی انتہائی کم خرچے میں اور سادہ طریقے سے ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…