پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈیڑھ ارب روپے مستحق افراد کے فون نمبرزاورشناختی کارڈ پر جاری

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن )پنجاب حکومت کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے مستحق افراد کے فون نمزز اور شناختی کارڈ نمبرز پر ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران شفاف طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں۔

پیسے فون نمبرز اور شناختی کارڈ پر جاری کئے گئے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے بعد یہ پیسے کسی بھی موبائل شاپ سے نکلوائے جا سکتے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور افسروں کو جلدز از جلد ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تاہم عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دیگر مستحق افراد کو بھی ڈیٹا مرتب کرکے جلدازجلد امداد فراہم کی جائے گیکورونا وائرس سے متعلق صوبے کی صورتحال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار69ہے جبکہ 1مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 563 مریض قرنطینہ سینٹرز میں ہیں جبکہ 506 مریض قرنطینہ میں نہیں ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ اب تک 6مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں کورونا کے ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے لیبز کو بی ایس ایل3 لیول پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…