پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

فواد چوہدری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ منہ لگایا جائے، کرونا وائرس کے مقابلے میں فواد چوہدری کو اخلاقی وائرس قرار دے دیا گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کرونا کی وباء پاکستان میں پھیلی اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی نعمت ہیں ان کی قدر کریں لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔نجی ٹی وی چینل پر مذہبی جماعتوں کو کرونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار قرار دینے پر مفتی منیب الرحمان

نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ منہ لگایا جائے۔ انہوں نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرکی اپنی سیاسی محرومیاں ہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پوری دنیا جسمانی وائرس سے پریشان ہے اور فواد چوہدری ایک اخلاقی وائرس ہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ آفات علماء کی وجہ سے نازل ہوتی ہیں یا فواد چوہدری جیسے افراد کی وجہ سے۔اس بات کا فیصلہ میں قوم پر چھوڑتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…