بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نیازی کورونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن اور میڈیا سے لڑنے میں مصروف ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ساری دنیا متحدہوکر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں حکومت کی ترجیح اپوزیشن اور میڈیا کو جیل بھیجنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ

قوم مرتی ہے تو مرجائے عمران نیازی کو اپنی انتقام کی پیاس بجھانی ہے ،اگر شاہد خاقان عباسی کو کچھ ہوا تو عمران نیازی ذمہ داری ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف قیدیوں کو رہا کیاجارہا ہے، دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیاجارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کررہی ہے ،عمران نیازی اپنی مایوسیوں کی سزا قوم کو نہ دے ۔انہوںنے کہاکہ پہلے بھی نیب کے پاس کچھ نہ نکلا، یہ سیاسی تماشوں کو وقت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…