ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

میو ہسپتال میں درد سے چلانے والے 73 سالہ مریض کو وینٹی لیٹر دینے کی بجائے رسیوں سے باندھ دیا گیا، کرونا وائرس کے مریض سے انتقال سے قبل ہی انسانیت سوز سلوک

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میو ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک 73 سال شخص انتقال کرگیا، اس بزرگ شہری کی ہلاکت کے بارے میں معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینل 24 کے پروڈیوسر شکیل خان کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں شکیل خان نے کہا کہ وہ یہاں پہلے سے داخل ہیں اور کل رات انہوں نے انتہائی دلخراش واقعہ دیکھا کہ میو ہسپتال کے کرونا وارڈ میں ایک مریض محمد حنیف کو رسیوں سے باندھ دیا گیا اس ظلم کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی،

معروف صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چینل 24 کے پروڈیوسر شکیل خان کے سامنے کل رات میو ہسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں ایک مریض محمد حنیف کو رسیوں سے باندھ دیا گیا اس ظلم کے بعد اس کی موت کی کہانی شکیل کی زبانی سنئے، مریضوں کا خیال رکھنے والے طبی عملے کو ہمارا سلام لیکن محمد حنیف کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معروف صحافی حامد میر نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا اور کہا کہ میو ہسپتال لاہور میں ایک مریض محمد حنیف کی دل خراش موت سے کچھ لمحے پہلے کے درد ناک مناظر ایک اور مریض کی زبانی اور یہ کہانی پنجاب کے وسیم اکرم پلس عرف شیر شاہ سوری کے تمام دعوؤں کی نفی کرتی دکھائی دیتی ہے ان دعوؤں کو سچ قرار دینے والوں کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹوئٹ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض کو رسیوں سے باندھا گیا ہے اور وہ بار بار اپنے بھائی کو بلانے کے لئے چلا رہا ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ آج میو ہسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں ایک مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کے باعث مارا گیا اسے رات کو وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی، مدد مانگی تو اسے رسیوں کے ساتھ بیڈ سے باندھ دیا گیا، صبح وہ انتقال کر گیا، ہمیں صرف ان سے پیار ہے جو مریضوں سے پیار کرتے ہیں جو مریضوں سے ظلم کرے گا اسے بے نقاب کریں گے۔ اس حوالے سے میو ہسپال کے سی ای او پروفیسر اسد اسلم نے کہاکہ مریض وارڈ سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر اسے رسیوں سے باندھنا پڑا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، ماہرین کا گروپ موت کی وجوہات کی انکوائری کرے گا اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…