اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچائو کیلئے چینی یونیورسٹی کے اعلان کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے کرونا ٹیسٹ کٹس، دستانے ، ماسک بھی دیئے جائیں گے ۔ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کرونا وائرس پر چینی حکومت نے قابو پانے کے بعد چین نے پاکستان کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھا دیا ہے ، کرونا وائرس جیسے مہلک وباء سے
بچائو کیلئے پاک چین دوستی کا نہایت شاندار اقدام سامنے آیا ۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کی درخواست پر چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا ہے ۔ اسی سلسلے کے تناظر میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور چینی قونصل جنرل اور وی یو ایچ ایس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں چینی یونیورسٹی کے وائس چانسلر لی سونگ نے انہیں ہسپتال کے قیام کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے ۔