پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

میں اپنے بچے کو سامنے دیکھ کر بھی گلے نہیں لگا سکتا سعودی ڈاکٹرکے دُکھ نے سب کو آبدیدہ کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلنے سے جہاں مریضو ں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے وہیں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور نرسز کی نجی زندگیاں بھی متاثر ہو رہی اور آزمائش میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ عربی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک ڈاکٹر کی آپ بیتی شائع ہوئی جس میں ڈاکٹر فلمبان نے کرونا وائرس کے سے پیدا ہونیوالے والے حالات کے بارے میں تبایا ۔

وہ ایئرپورٹس کلینکس کے ڈائریکٹر ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ طبی عملہ اپنی فیملیوں سے ملنے سے محروم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی وجہ سے ان کی وجہ سے کوئی وائرس کا شکار ہوا جس کیلئے وہ ساری زندگی دکھی رہیں گے ۔ ڈاکٹر فلمبان نے بتایا کہ میری مختصر سے فیملی ہے بیوی اور ایک بیٹا ۔ جب میں کلینک سے واپس گھر گیا تو میرا بچہ روزانہ کی طرح دوڑ کر میری طرف بھاگا جس کیلئے میں نے اپنے بازو پھیلا دیئے لیکن یک انجانی قوت نے مجھے روک لیا میری آنکھیں بھیگ گئیں اور میں نے بڑی مشکل سے خود کو کنٹرول کیا اوربچے کو واپس اندر بھیجا ، انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی وجہ سے میں نے احتیاطً خود کو والدین اور بیوی بچوں سے دور کر لیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر نبرد آزما ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈکس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹلی میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی آئی سی یو سے شیئر کی گئیں تصاویر نے دنیا بھر میں لوگوں کو ان کا گرویدہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں اور نرسوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ آئی سی یو میں مریضوں کے علاج کے لئے کئی گھنٹے حفاظتی کٹس اور سامان پہنے رکھنے کے باعث ڈاکٹرز اور نرسوں کے چہروں پر زخم ہو گئے۔سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں لوگ ان ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے اٹلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور ہلاکتوں کے باعث لاک ڈاون بھی جاری ہے۔ جبکہ یہاں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 7503 ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…