منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا کے مریض کی تدفین کیلئے 2 روز میں پالیسی بنانے کی ہدایا ت جاری ، لاش کو دفنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این ای آئی)آئی جی سندھ مشتاق مہرنے پولیس افسران کو دو روز کے اندر کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے مریضوں کی تدفین کیلئے پالیسی بنانیکی ہدایت کی ہے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے تمام ایس ایس پیز اور ایس پیز کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کی موت پر اس کی تدفین کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ہیلتھ کمشنرز کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موت پر اس کی لاش کی نقل و حرکت اور تدفین کے لیے راستہ اور قبرستان کی شناخت کی جائے۔نوٹیفکیشن میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے مخصوص قبرستان بنانے کا کہا گیا ہے اور لاش کو لانے لے جانے اور تدفین میں حصہ لینے والے عملے کی فہرست بھی تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی سندھ کی ہدایت کے مطابق پولیس امن و امان کی خراب صورتحال سے بچنے کے لیے علمائے دین، علاقہ معززین کو بھی کورونا میں مبتلا میت کی تدفین کے لیے اعتماد میں لیا جائے، مخصوص سفارشات کو قابل عمل ہونے پر پالیسی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…