بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کبوتر پکڑنے پر بااثر وڈیرے کے بیٹے کا معمر خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک،عمر رسیدہ خاتون کے بال کاٹنے کے ساتھ منہ پر کالک بھی مل دی

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں بااثر وڈیرے کے بیٹے اور اس کے ساتھیوں نے کبوتر پکڑنے پر عمر رسیدہ خاتون کے بال کاٹ دیے اور ان کے منہ پر کالک مل دی۔ذرائع کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کے گاں کھوڑی بازار تھانہ ڈرگھ کی حدود میں پیش آیا

جہاں بااثر وڈیرے کے بیٹے نے اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمر رسیدہ خاتون کو انسانیت سوزسلوک کا نشانہ بنایا۔خاتون کی شناخت کاملہ تونیو کے نام سے ہوئی جنہوں نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ان کے صاحبزادے نے وڈیرے کے بیٹے کا کبوتر پکڑ لیا تھا جس کے بعد 7 افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔وڈیرے کے بیٹے اور اس کے 6 دوستوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں بال کاٹے اور ان کے چہرے پر کالک بھی مل دی۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ7افراد کے خلاف درج کرلیا جس میں بااثر شخص کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا۔کاملہ تونیو کے مطابق بااثر شخص کے بیٹے اور اس کے ساتھیوں نے گھر (جگھی)کو بھی نذر آتش کردیا۔ اے آر وائی نیوز نے معاملہ اٹھایا تو ایس ایس پی عمران قریشی نے خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں طلب کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، 6 ملزمان پہلے ہی فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم فضل محمد تونیو کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…