اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت کرونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں ،ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس اور سات اینٹی باڈیز کو فوکس کئے ہوئے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسچ پر فوکس کئے ہوئے ہیں، پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔