اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل رہی جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اسلام آباد کے سیکٹر جی تھرٹین فور میں خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے، اس ویڈیو میں کرونا سے بچاؤ کے لئے بنائے گئے خصوصی لباس میں ملبوس عملہ یہ کہہ رہا تھا کہ اس خاتون کی موت کرونا وائرس سے ہوئی ہے۔ لیکن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ٹوئٹ نے ساری حقیقت واضح کر دی ہے، ڈی سی محمد حمزہ شفقات
نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افواہوں پر یقین نہ کریں، اسلام آباد میں کرونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ اس طرح ڈی سی اسلام آباد میں خاتون کی کرونا وائرس سے موت کی تردید کر دی ہے۔ اس طرح ڈی سی اسلام آباد میں خاتون کی کرونا وائرس سے موت کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خاتون کو ڈرگ کی اوور ڈوز دی گئی تھی، ایدھی کے اہلکار نے بغیر کسی تحقیق کے یہ بیان جاری کر دیا۔
It was drug overdose. His friend who gave him has ran away and is being chased . Very unfortunate that Edhi volunteer without any investigation issued a statement https://t.co/fyWa2qHC5c
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 26, 2020