اسلام آباد (این این آئی) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا۔ چینی سفارتخانے کے مطابق چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گا۔چینی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد روک تھام سے متعلق معلومات شیئرکیں۔چینی نائب وزیرصحت نے کہاکہ چین نے ویڈیو کانفرنس
کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا۔وائس چیئرمین چائنہ ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی کے مطابق چین پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کررہاہے،چین آئیسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مددکرے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے علاوہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔