لاک ڈاؤن کے باعث ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت ،گندم مارکیٹ سے غائب، 100کلو بوری کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

26  مارچ‬‮  2020

بھکر (این این آئی)بھکر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث گندم کی 100کلو بوری میں اچانک 1000روپے اضافہ ہوگیا نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں جزوی طور پرلاک ڈاؤن رہا تاہم لاک ڈاؤن کے باعث ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت کے باعث گندم مارکیٹ سے غائب ہوگئی ۔

گندم کی 100 کلوگرام کی بوری میں اچانک 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمت میں اضافے کے بعد 3700 روپے والی 100 کلوگرام کی گندم کی بوری کی قیمت 4700 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ سبسڈی والا آٹا بھی مارکیٹ سے غائب ہوگیا جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری آٹے کے 20 کلو گرام کے 3240 تھیلے مارکیٹ میں عوام کے نام پرآرہے ہیں شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلرز سرکاری آٹے کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، چکی مالکان نے آٹے کا ریٹ 10 روپے بڑھا کر 54 روپے فی کلو کردیا۔ مارکیٹ سے آٹا نہیں مل رہا لہذٰا چکی سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے، قلت کا فوری نوٹس لیا جائے، چکی مالکان کاکہنا ہے کہ گندم بلیک میں خرید رہے ہیں اس لئے آٹے کا ریٹ بڑھا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بھکر آصف فرخ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، دریاخان سے ذخیرہ کیے گئے 50 کلوگرام کے 160 تھیلے گندم برآمد کیے گئے ہیں، شہریوں کو وافر آٹا کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے متحرک ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…