پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کرنسی نوٹوں کو کورونا وائرس سے بالکل پاک کیسے کیا جائے؟ ماہرین نےزبردست طریقہ بتا دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستانی یا غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے یہ ضروری ہوچکا ہے کہ نوٹوں کوجیب یا لاکرمیں رکھنے سے پہلے گرم استری کے ساتھ اچھی طرح پریس کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شامل متعدد ڈاکٹروں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں یہ عمل ہر شہری کو سرانجام دینا چاہیے۔

کوشش کی جائے کہ وصول کیے جانے والے کرنسی نوٹوں کو کاغذ کے کسی لفافے میں رکھ کرجیب میں رکھا جائے اور موقع ملتے ہی اُن نوٹوں کو گرم استری سے پریس کرلیا جائے۔طبی ماہرین کے مطابق دوکانداروں کو گاہگ سے ملنے والے نوٹوں کو گننے کے عمل کے دوران ماسک پہننا چاہیے اور گنتی ختم ہوتے ہی اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرنے چاہئیں۔طبی ماہرین نے کرنسی نوٹوں کے عوض مصنوعات کی خریداری کرنے والوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ رقم جیب ،پرس یا بٹوے میں رکھنے سے پہلے حفظ ماتقدم کے طور پر انہیں اچھی طرح استری سے پریس کرلیں۔ایک سوال کے جواب میں ایک طبی ماہر نے یہ رائے دی کہ کورونا وائرس اے ٹی ایم مشینوں سے نکلنے والے نوٹوں سے بھی لگ سکتا ہے، کیوں کہ بینک کے عملے کو بھی علم نہیں کہ کس نوٹ کے ساتھ وائرس چپکا ہوا ہے۔ اس طرح بینکوں میں نصب اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے بعد بھی ہاتھوں کو سینی ٹائزر سے فوراً صاف کرنا چاہیے کیوں کہ ان مشینوں کی اسکرین اور بٹنوں کو ہر طرح کا صارف استعمال کرتاہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…