فواد چوہدری کے آبائی حلقے میںکروناوائر س کے کیسوں کی تعداد تیزی سے پھیلنے لگی ، عوام کے نام خصوصی پیغام جاری

25  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے حلقے جہلم کی عوام کیلئے سرگرم ہوگئے ،ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل ، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ فوری طور پر لاک ڈاؤن سے متاثر طبقے کی

ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ جہلم میں کرونا کے چودہ مزید کیسز کنفرم ہو گئے ہیں، تمام لوگ یا تو باہر سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پہلے بھی درخواست کی ہے باہر سے آنیوالے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں  خود کو سیلف کو آرنٹین کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…