اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب جن افراد کو کرونا الرٹ میسج بھیجا گیا ایسے لوگوں میں کرونا وائرس موجود ہونے کا خدشہ ہے ۔ حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کرونا وائرس سے متعلق اگر آپ کوئی الرٹ پیغام موبائل پر موصول ہوا تو آپ میں کرونا وائرس کا خدشہ ہے ، آپ اسے سنجیدہ لیں کیونکہ آپ کا رابطہ کسی کرونا مریض سے ہوا تھا اور آپ بھی خطرے میں ہو سکتے ہیں۔
کہا گیا ہے کرونا وائرس سے متاثر افراد تک رسائی کیلئے فون ٹریکنگ کی مدد لی جاری ہے ، لمز یونیورسٹی کے پروفیسر نےاس پیغام کوٹویٹر پر سکرین شارٹ شیئر کیا ہےاور پوچھا کہے کہ کیا حکومت فون ٹریکنگ کا سہارہ لے رہی ہے ، میسج میں کہا گیا ہے کہ ’’ دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ بات توجہ میں آئی ہے کہ کہ گزشتہ 14روز میں آپ کا کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہے ۔ اس وجہ سے آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آپ دوسرے افراد سے علیحدگی اختار کر لیں اور اگر آپ میں بخار، کھانسی ، سانس لینے میں دشوار اور جسم میں درد جیسی علامات ہوں تو اپنی قریبی طبی مرکز تشریف لے جائیں یا 1166پر رابطہ کریں ۔
Learning from places like South Korea, we facilitated @nhsrcofficial to send SMS alerts to those who have been in close proximity to people who tested #COVID positive. If you’ve received this message, I request you to stay calm & go into self isolation. #DigitalPakistan https://t.co/m0ZJ7NB1HE pic.twitter.com/cJbii7EyyR
— Tania Aidrus (@taidrus) March 23, 2020
تاہم اس حوالے سے شہباز گل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا جی ہاں ایسا ہی یعنی حکومت کرونا وائرس کے متاثرین تک رسائی حاصل کرنے کیلئے فون ٹریکنگ کی مدد لے رہی ہے ۔ جبکہ اس پر پاکستان ٹیلی کمونیکشن نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی ہدایت پر یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔
Press Release: PTA on the request of Ministry of Health(MoH) is sending out SMS alerts to people who might have come in contact with Corona Virus affected indiduals during travelling or at other places.#PakistanFightsCorona
— PTA (@PTAofficialpk) March 23, 2020