جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ملک میں کرونا وائرس وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، زرتاج گل کا عوام کیلئے اہم پیغام

datetime 23  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ملک میں کرونا وائرس وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، وزیر اعظم عمران خان ملک میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے فکر مند ہیں اس لئے حکومت وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تر ضروری احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وباء کے پھیلنے کا کسی ایک خاص گروہ کو الزام دینا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ لوگوں نے شروع میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں جس کے باعث ملک میں یہ وباء پھیلی، عوام غیرضروری تنقید کی بجائے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ زرتاج گل نے کہا کہ حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں قرنطینہ سینٹر اور آئیسولیشن وارڈز قائم کئے ہیں، ملک میں ہنگامی صورتحال ہے اور ملک بھر میں تعلیمی اداروں، شادی بیاہ اور مذہبی تقریبات سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف اور ٹیسٹ کٹس کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں، ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور کثرت کے ساتھ ہاتھ دھوئیں۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کسی بھی وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے موثر جوابی طریقہ کار اور منصوبہ بندی نہیں کی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت محدود وسائل کے باوجود کورونا وائرس وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…