’’ اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب کورونا نے یہ ثابت کر دیا کہ کسی ہتھیار کے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی‘‘ ایٹم بم اور میزائل مہلک وبا کے آگے بے بس ہو گئے ، کسی سپر پاور کو ایٹم بم یا میزائل کرونا وائرس سے نہیں بچا سکتا ہے ، مسلمانوں کو کرونا وائرس سے بچائو کا بہترین حل بتا دیا گیا

22  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک وارننگ ہے، انسان کے بنائے ہوئے ایٹم بم اور میزائل کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سب سے ضروری احتیاط اللّٰہ تعالیٰ سے معافی ہے،

کورونا وائرس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے اس عذاب کے سامنے انسان کے بنائے ہوئے ایٹم بم اور مزائل جن سے تمام دنیا ڈرتی ہے سب اس کے سامنے بے بس ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب کورونا نے یہ ثابت کر دیا کہ کسی ہتھیار کے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اور چیزوں کے ساتھ ساتھ سب سے ضروری ہے کے ہم اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور تمام مکاتب فکر کو اس معاملے میں یکجا ہونا چاہیے، اس وقت لوگوں کو شعور کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ گروپ ایک بہت بڑا ادارہ ہے جو پاکستان میں اور باہر بھی لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کر سکتا ہے اس لیے میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پرضمانت پر رہا کر دینا چاہیے، اس مشن میں انہیں ساتھ ملانا چاہیے کیوں کے ان کے والد قائداعظم کے دور سے لے کر آج تک پاکستان کے خیر خواہ رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ صحافت میں ان کا بہت بڑا نام تھا اس لیے ابھی ہمیں پلاٹوں شلاٹوں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ راہ راست پر آجائیں اور بھول جائیں کہ کسی سپر پاور کا کوئی ایٹم بم یا مزائل انہیں کورونا سے بچا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…