اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،جناح ہسپتال انتظامیہ نے 40 سالہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہاہے کہ متاثرہ شخص کی گوشت کی دکان ہے ۔
سول ہسپتال انتظامیہ نے 40 سالہ شخص کو جناح ہسپتال ریفرکیا۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ جناح ہسپتال میں رواں سال رپورٹ ہونے والا پہلا کیس ہے،مریض کو دوسرے وارڈ میں رکھنے کا انتظام کررہے ہیں، ہسپتال کا آئسولیشن وارڈ کورونا کےلئے مختص ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس نے پہلے ہی ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے ۔