کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر روکے جانے والا 12 سالہ صبیح کو جانے کی اجازت مل گئی، اجازت ملنے کے بعد صبیح پاکستان پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بارڈر بند کر دیے گئے تھے، اس وجہ سے پاکستانی فیملی انڈین بارڈر پر پھنس گئی۔ انڈیا سے واپسی پر کراچی کی فیملی کو اٹاری بارڈر پر روک دیا گیا۔ بارہ سالہ صبیح شیراز دل کی سرجری کیلئے انڈیا گیا تھا۔کورونا وائرس کے پیش نظر بارڈر بند ہونے سے پاکستانی فیملی پاک بھارت سرحد
پر پھنس گئی۔ بھارت سے واپسی پر کراچی کی فیملی کو اٹاری بارڈر پر روک دیا گیا۔ 12سالہ صبیح شیراز ہارٹ سرجری کیلئے انڈیاگیا تھا۔ کراچی کی فیملی کو بھارتی حکومت نے پاکستان جانے سے روک دیا۔ صبیح کے والد شیراز اور اہلخانہ کی وزیراعظم پاکستان، وزیرخارجہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ شیراز کے والد نے درخواست کی ہے کہ بھارتی حکومت سے رابطہ کرکے پاکستان آنے کی اجازت دلوائی جائے۔ 12سالہ صبیح کوبروقت ادویات اورآرام کی ضرورت ہے۔