اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم مفتی تقی عثمانی نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ مصافحہ مستحب ہے اوراگر ہاتھ ملانے سے کسی کو تکلیف پہنچتی ہے تو اس وقت ترک کیا جاسکتا ہے ،صرف سلام پر اکتفا کرنا چاہیے۔ شریعت ہمیں احتیاط کا حکم دیتی ہے جو بھی حکومت ، ڈاکٹروں یا ماہروں کی طرف سے جن احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا جارہا ہےشرعی نقطہ نظر سے بھی ان کی پابندی کرنی چاہئے۔ جہاں تک بڑے اجتماعات کا تعلق ہے شادی بیاہ وغیرہ اسلام میں
تو ویسے ہی سادگی سے شادی کرنے کا حکم ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے مزیدکہا کہ مسجدوں میں بھی جائیں تو اس بات کا اہتمام کریں کہ اجتماع کا وقت کم سے کم ہو سنتیں گھر پر پڑھیں ،امام جماعت نماز مختصر قرأت کے ساتھ پڑھیں، جمعہ کے خطبہ کو بھی محدود کیا جاسکتا ہے ،دونوں خطبے ڈیڑھ ڈیڑھ منٹ میں ہوسکتے ہیں۔ جن حضرات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ انہیں کورونا ہے انہیں مسجد میں جانا جائز ہی نہیں ،وہ نماز انفرادی طور پر ادا کریں۔