لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینیٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو کل طلب کر لیا ۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل ماسک کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی،سینیٹائرز کی عدم دستیابی کی کیا وجوہات ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ماسک اور سینیٹائرز مارکیٹ میں دستیاب نہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا وائرس کیلئے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔