منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مسلمان ہو تو کرونا وائرس سے کیا ڈرنا “! کرونا جیسی وباؤں سے بچنے سے متعلق رسول اللہ ﷺ کا کیا حکم ہے؟ کونسی آیت کریمہ دن میں 40 مرتبہ پڑھتے رہنا چاہئے؟‎پڑھئے تفصیلات

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ، کالم نگار اور تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ابھی دنیا میں مزید تباہی آئے گی، آخر کار اس کا علاج بھی دریافت ہوگا، جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے ۔

صفائی ایمان کی شرط ہے ۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ حلال اور پاکیزہ کھانا کھاؤ۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ یہ کرونا وائرس پہلا نہیں جو پھیلا ہے ۔ مسلمانوں کا سب سے زیادہ سائنسی رجحان تھا جو اب سب سے پیچھے رہ گیا ۔ایک وائرس سے ا للہ نے دنیا کو تباہ و برباد کردیا۔ اس بیماری میں بنی نوع انسان کیلئے بہت سبق ہے ۔ رسول اللہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ یہ آج کہہ رہےہیں کہ ہاتھ نہ ملاؤ، رسول اللہ ﷺ تو ہاتھ سے خارش نہیں کرتے تھے وہ ہمیشہ تنکے سے کرتے تھے۔ یہ ہیضہ ، طاعون صفائی نہ ہونے سے پھیلا۔ رسول اللہ ﷺ نے پرہیز کی بہت تلقین کی ہے کہ کوڑھ سے مریض سے اتنے فاصلے پر رہو۔مجھے حیرانگی ہے کہ ساری دنیا کے سائنسدان کیوں اکٹھے ہوکرنہیں بیٹھ رہے تاکہ اس کا علاج تلاش کیا جاسکےاس موقع پر ہارون رشید نے ایک آیت کریمہ بھی بتائی جس پر انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو اسے پڑھے وہ جلد صحت یاب ہوگا ورنہ اسی آیت کریمہ کو پڑھتا ہوا جنت میں جائے گا، ہمیں چاہئے کہ دعا کریں اورچالیس مرتبہ آیت کریمہ بھی پڑھیں صفائی کا خاص خیال کریں۔ہارون رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…