بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا، اے این پی میں شمولیت، اسفند یار ولی خان نے بھی اہم اعلان کر دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے یاسین خلیل نے ولی باغ چارسدہ میں اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،یاسین خلیل کو صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کچھ دنوں پہلے اے این پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جسے یاسین خلیل نے قبول کرتے ہوئے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ولی باغ چارسدہ میں یاسین خلیل اور اْن کے ساتھیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اے این پی قائد اسفندیار ولی خان نے کہا ہ آج پشتونوں کو متفق ومتحد ہونے کی ضرورت ہے۔ پشتون قومی جرگہ میں پشتون قیادت کا ایک پیج پر آنا خوش آئند ہے، ہم نے بنیاد رکھ دی اب دیگر دوست بھی اس کو بنیاد بناکر مزید مشاورت سے اس عمل کو وسعت دیں۔ باچاخان مرکز پشتونوں کا مشترکہ گھر ہے اور اس گھر سے پشتونولی کے پیغام میں کمی نہیں آنے دینگے۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ پشتونوں کو درپیش مسائل ومصائب پر غور وخوص کیلئے پشتون قومی جرگہ طلب کیا گیا تھا اور یہ آخری جرگہ نہیں، آئندہ جرگے میں مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائیگی کیونکہ جو واقعات خطے میں رونما ہونے جارہے ہیں اس کے اثرات لامحالہ پشتون قوم اور پشتونخوا وطن پر پڑیں گے۔ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات سے باخبر رہنے کے لئے قوم کو چوکنا ہونا ہوگا اور اس میں تمام قومی مذہبی سیاسی قیادت بشمول قبائلی زعما، دانشوروں،وکلاء￿ ، لکھاریوں، نوجوانوں اور خواتین کواحساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا۔باچاخان مرکز سے پشتونوں کے حقوق اور وسائل پر اختیار،اتفاق واتحاد کی صدا بلند ہوتی رہے گی کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ پشتونوں کو متحد کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،یاسین خلیل جیسے فعال سیاسی ورکرز کے گھر گھر جاکر اْن کو اے این پی میں شمولیت کی دعوت دینگے،پشتون قومی جرگہ بھی پشتونوں کو متحد کرنے کی ایک کڑی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…