میر شکیل الرحمان کے 3 موبائل فونز سمیت کیا چیز ضبط کر لی ؟ترجمان جنگ گروپ کا دعویٰ

13  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے تین موبائل فونز اور بیگ ضبط کرلیا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب حکام کی جانب سے میر شکیل الرحمان کو دوائیاں اور کھانا بھی فراہم نہیں کرنے دیا جارہا۔ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرنے کے بعد

نیب حکام نے نیب دفتر کے باہر کھڑی ان کی گاڑی کو نیب کے احاطے میں منگوایا، ڈرائیور نے گاڑی اندر پارک کی اور اسے لاک کردیا تو نیب حکام نے زبردستی اسے گاڑی کھولنے پر مجبور کیا۔نیب حکام نے گاڑی میں رکھے میر شکیل الرحمان کے تینوں موبائل فونز اور ان کا بیگ اپنے قبضے میں لے لیا۔نیب حکام نے ڈرائیور کا فون بھی ضبط کرلیا اور اسے بھی دو گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا۔نیب نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کو پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں گرفتار کرلیاگرفتاری کے بعد جب میر شکیل الرحمان کے اہلِ خانہ نے انھیں دوائیاں پہنچانا چاہیں تو نیب حکام نے نہ صرف دوائیاں بلکہ کھانا بھی فراہم کرنے نہیں دیا۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 34 برس قبل مبینہ طور پر حکومتی عہدے دار سے غیرقانونی طور پر جائیداد خریدنے کے کیس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کوحراست میں لے لیا ہے۔ترجمان جنگ گروپ کے مطابق یہ پراپرٹی 34 برس قبل خریدی گئی تھی جس کے تمام شواہد نیب کو فراہم کردیے گئے تھے جن میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے قانونی تقاضے پورے کرنے کی دستاویز بھی شامل ہیں۔ترجمان جنگ گروپ کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان نے یہ پراپرٹی پرائیوٹ افراد سے خریدی تھی، میر شکیل الرحمان اس کیس کے سلسلے میں دو بار خود نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے، دوسری پیشی پر میر شکیل الرحمان کو جواب دینے کے باوجود گرفتار کر لیا گیا، نیب نجی پراپرٹی معاملے میں ایک شخص کو کیسےگرفتار کر سکتا ہے؟ میر شکیل الرحمان کوجھوٹے، من گھڑت کیس میں گرفتارکیاگیا، قانونی طریقے سے سب بےنقاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…