پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’ ہم تمہاری ویڈیو بنائیں گے تو بولا بنا لو میں بعد میں دیکھ لو ں گا‘‘ لاہور میں نوجوان کی لڑکیوں کے سامنے فحش حرکات، یونیورسٹی طالبات نے سرعام غلیظ حرکات کرنے والے لڑکے کی ویڈیو بنالی، دیکھ کر آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکیوں کو سرعام ہراساں کرنے کر نے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میںنوجوان شخص کا سرعام نا زیبا اور اخلاقیات سے گری ہوئی فحش حرکات کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ اس ویڈیو کو ایک لڑکے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری دوست کیساتھ یہ واقعہ رونما ہواجب وہ کلاس لینے جارہی تھی

جبکہ اس کیساتھ اور بھی طالبات وہاں پر موجو د تھیں ۔ نوجوان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قابل مذمت اور اخلاق سے گرا ہوا فعل ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان شخص سڑک کے پیچ میں موٹر سائیکل پر سوار ہے اور طالبات کو دیکھ کر موٹر سائیکل روک کر انتہائی فحش حرکات شروع کر دی جو ناقابل بیان ہے ، ویڈیو میں موٹر سائیکل کا نمبر بھی دیکھایا گیا ہے اور لڑکیوں نے نوجوان کو لعن طعن بھی کی جس کا اس پر ذرا بھی اثر نہیں ہوا ۔ لڑکیاں اسے کہا کہ ہم تمہاری ویڈیو بنا رہی ہیں جبکہ وہ وہاں ڈھٹائی کیساتھ کھڑا فحش حرکات میں مصروف رہا اور کہنے لگا جو بنانا ہے بنا لو میں بعد میں دیکھ لوں گا ۔ لڑکیوں نے سوسائٹی کے گارڈز کو بتایا جس پر وہ اسے پکڑنے کیلئےبھاگے لیکن وہ شخص وہاں سے بھا گ گیا ۔ طالبات کا کہنا تھا کہ آج یہ واقعہ ہمارا ساتھ پیش آیا کل کسی اور کیساتھ بھی یہ ہوسکتا ہے ۔ عثمان ذوالفقار نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عورت مارچ کیوں ضروری ہے ؟ ، سب کچھ تو مل رہا ، سارے حقوق عورت کو مل رہے ہیں اور عزت بھی تو سب سے زیادہ عورت کو ملتی ہے اور کیا چاہیے ؟ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشر ے کو ہو کیا گیا ہے ؟اس ویڈیو کو آپ لوگوں کیساتھ شیئر کررہا ہوں کہ جو میرے دوست کیساتھ انتہائی ناگوار واقعہ تھا ۔ آپ لوگ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص دن کے 3بجے کیسے

بیچ سڑک کے انتہائی مکروہ اور شرمناک حرکات کر رہا ہے ۔ واقعے کی تفصیل لڑکی نے مجھے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی دوستوں کیساتھ کلاس لینے کیلئے ہوسٹل جارہی تھی تو یہ شخص بائیک پر سامنے کھڑا تھا اور ہمیں دیکھ کر یہ سب کرنے لگ گیا جب ہم نے شور مچایا تو بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑا تھا ،

جب ہم نے موبائل فون نکال کر کہا کہ ہم تمہاری ویڈیو بنائیں گے تو بولا بنا لو میں بعد میں دیکھ لو ں گا ۔ وہ اس کے بعد انتہائی شرمناک حرکات کرنے لگا ، جس کے بعد ہم بھاگ کر سیکورٹی گارڈ کو یہ سب بتانے کیلئےپہنچے تو وہ پیچھے بھاگ گیا ۔ بائیک کا نمبر RNJ 3173ہے ۔ اگر عورت کو حقوق نہیں دے سکتے تو حرامزادو عزت تو دے دو ۔ کوئی عورت محفوظ نہیں ہے نہ گھر میں اور نہ ہی باہر ۔ آج یہ سب ہمارے ساتھ ہوا ہے تو کل یہ سب کچھ آپ کیساتھ بھی ہو سکتا ہے ۔ برائے مہربانی اپنی آواز بلند کریں تاکہ دوبارہ یہ سب کسی اور کیساتھ نہ ہو ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…