پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، تعلیمی اداروں کی مزید بندش کا فیصلہ ، کرونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کی انتہائی اہم باتیں

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے فیصلہ ایک دو روز میں کرلیں گے۔نجی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا کے حوالے سے پوری دنیا میں تشویش ہے تاہم اس سے بڑی تعداد میں لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب چین میں کورونا وائرس پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا تو ہم نے 34 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا جن میں کیسز کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 26 فروری کو کراچی میں ہمارے پاس پہلا کیس سامنے آیا اس وقت سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہیں، جن میں سے 8 عراق، شام اور دوحہ سے ہوتے ہوئے کراچی آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 4 متاثرین ایران سے آئے جبکہ 3 متاثرین ایسے ہیں جو زیادہ تشویش ناک ہیں اور وہ لندن اور دبئی سے آئے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ‘جس وقت ہمیں معلوم ہوا تو ہم نے ایمیگریشن سے رابطہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ ایران سے 13 ہزار 826 لوگ آئے ہیں اور 2 ہزار 355 سندھ کے رہائشی تھی، ہم نے ان تمام سے رابطہ کیا اور ان کو قرنطینہ میں رکھا اور ٹیسٹ کیے’۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں تمام کیسز باہر سے آئے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے رابطہ کرکے وزرائے اعلی کی کانفرنس کرنے کا کہا تھا جس میں، میں نے تجویز دی تھی کہ ایئرپورٹ اور سرحدوں پر قرنطینہ کرنے کا طریقہ کار اپنایا جائے تاہم اب تک اس سطح پر چیکنگ نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ ‘اب تک سامنے آنے والے 15 کیسز میں سے کسی کا بھی ایئرپورٹ پر تشخیص نہیں ہوئی تھی، ایمیگریشن افسر کے ساتھ ڈاکٹر یا پیرامیڈک ہونا چاہیے، وفاقی حکومت سے کہا ہوا ہے کہ ایئرپورٹ پر اقدامات مزید مثر بنائیں’۔سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے پر ان کا کہنا تھا کہ ‘حیرت ہے کہ 11 ہزار سے زائد لوگ دیگر صوبوں میں گئے ان میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی’۔

وزیراعلی نے کہا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے متعلق کچھ ایڈوائزری دی ہیں جن میں پولیس اہلکاروں کو مکمل احتیاطی سامان دیا جانا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کسی نے گزشتہ 14 روز میں بیرون ملک سفر کیا ہے یا اس میں کوئی علامات ہیں تو وہ میچ گھر پر بیٹھ کر دیکھیں اور اسٹیڈیم نہ آئے’۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گرائونڈ میں ہینڈ سینیٹائزر، ماسک رکھنے اور ایک سیٹ کے فاصلے سے بیٹھنے وغیرہ کی تجویز دی ہے۔پی سی بی سے اس حوالے سے رابطے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ‘اب تک خوف و ہراس کی صورتحال نہیں

جو لوگ باہر سے آئے ہیں صرف ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، لوگ سمجھتے ہیں سندھ حکومت کچھ چھپا رہی ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ خوف و ہراس پھیلانے والی خبریں نہ دیں’۔اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘اندازہ ہے کہ اسکولوں میں امتحانات کا وقت ہورہا ہے، اگر ہم نے اسکول بند کردیے تو لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیلے گا تاہم اسکولوں کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں تمام چیزوں کو مد نظر رکھ کر کریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بچے میں علامات ہیں تو اسے اسکول نہ بھیجیں اور اگر کوئی بچہ گزشتہ 14 روز میں باہر سے آیا ہے تو وہ بھی اسکول نہ آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…