بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

20 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری ، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ڈویڑن کی طرف سے 20 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز کی بھی منظوری دے دی اور گندم کی قیمت 1400 روپے فی 40 کلو تک بڑھانے کی تجویز پر غور کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔

ای سی سی نے گندم کی قیمت 1400 روپے فی 40 کلو تک بڑھانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا اور  جمعرات کو اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ پاسکو کی سپلائی کے لئے امدادی قیمت ، حادثاتی اخراجات میں اضافے اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری سے متعلق معاملات کو زیر بحث لایاگیا۔ای سی سی نے پاور ڈویڑن کی طرف سے 20 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت جون 2020ء تک 5برآمدی شعبوں کو سبسڈی بجلی کی فراہمی جاری رہے۔ای سی سی نے وزارت توانائی کی طرف سے دو مزید ترمیموں کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد پٹرولیم سیکٹرمیں کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم کا تعلق ای سی سی کے ذریعہ پٹرولیم ڈویڑن کے وزیر کی بجائے گیس تلاش کرنے کی لائسنسوں میں توسیع اور ساحل پر لائسنسنگ نظام کے لئے ایک نیا زون 1 (ایف) بنانے اور زونل میپ میں اس کے نتیجے میں ترمیم سے متعلق ہے۔ای سی سی نے نیشنل ٹیلی مواصلات کارپوریشن کے 2018-19ء اور 2019-20 کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینے کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے ایسٹرن پروڈکٹ پرائیوٹ (لمیٹڈ) پاکستان کی جانب سے بیرون ملک 22.5 ملین ایکویٹی سرمایہ کاری کی تجویز کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…