بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرزند زرداری کو جو پرچی تھمائی گئی وہ انہوں نے بلا سوچے سمجھے لاہور میں پڑھ ڈالی ان کی زبان سے نکلنے والا ایک لفظ خود ان کی جماعت کی سیاست پر چارج شیٹ تھا؟ بلاول بھٹو اگر سنجیدہ ہوتے تو وہ اپنے والد سے کیا سوال پوچھتے ؟ مراد سعید کے تابڑ توڑ حملے

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کو جو پرچی تھمائی گئی وہ انہوں نے بلا سوچے سمجھے لاہور میں پڑھ ڈالی۔ ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کی زبان سے ادا ہونے والا ایک ایک لفظ خود انکی اپنی جماعت کی سیاست پر چارج شیٹ تھا، روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ

حادثاتی چیئرمین کو جمہوریت کا جو سبق پڑھایا گیا اسکا نصاب زرداری صاحب نے تحریر کیا۔مراد سعید نے کہاکہ فرزند زرداری کرپشن اور لوٹ مار کو بنیادی حق تصور کرتے ہیں، حادثاتی چیئرمین کا ایمان ہے کہ وہی ملک جمہوری کہلانے کا حقدار ہے جس میں ڈاکے ڈالنے کی کھلی چھوٹ دی جائے۔مراد سعید نے کہاکہ فرزند زرداری کے مطابق جس ملک میں حکومت جیبیں کاٹنے کی بجائے عوام کی بہبود کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنے لگے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔مراد سعید نے کہاکہ حادثاتی چیئرمین کی نگاہ میں کسی قوم کی ترقی کا معیار انکے لیڈروں کے جعلی اکاؤنٹس اور ان میں ٹی ٹیز کے ذریعے منتقل کی جانے والے چوری کے پیسے کی مقدار سے لگایا جاتا ہے، فرزند زرداری کی نظر میں آئین کی بالادستی بانٹ کر کھانے اور اپنی باری پر مال بنانے کا نام ہے، حادثاتی چیئرمین کا ایمان ہے کی حکمران ہونے کیلئے سینے پر بے بہا کرپشن کا تمغہ سجاہونا چاہئیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فرزند زرداری بی بی سے انصاف میں سنجیدہ ہوتے تو اپنے والد سے سوال پوچھتے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…