سٹیڈیم کیلئے مختص فنڈز کے مکمل اجراء کے باوجود ذاتی فوائد حاصل کر کے جزوی کام کے بعد منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا گیا، انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

9  مارچ‬‮  2020

کوئٹہ (این این آئی)قومی احتساب بیوروبلوچستان نے ژ وب فْٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نْقصان پہنچانے کے الزام میں محکمہ بی اینڈ آر بلوچستان کے ملازمین اور ٹھیکیداروں سمیت 6 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں داخل کر دیا۔

نیب کی تحقیقات کے مطابق سابق ایکس ای این، محکمہ بی اینڈ آر ،عبداللہ مندوخیل نے مبینہ طور پر جعلی اشتہار کے زریعے من پسند ٹھیکیداروں کو ژ وب میں کروڑوں روپے کے منظور شْدہ فْٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے کا ٹھیکا دلوایا، بعد ازاں مْلزم نے غیر قانونی طور پر فْٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے مختص فنڈ ز سے کرکٹ اسٹیڈیم اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر بھی شروع کروادی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے منصوبے کی جگہ کے دورے سے انکشاف ہوا کہ فنڈز کی مکمل رقم کے اجراء کے باوجود منصوبے پر جزوی کام مکمل ہو پایا تھا۔جعلی اشتہار کے زریعے من پسند افراد کو ٹھیکہ دلوانے ،فٹبال اسٹیڈیم کے لئے مختص فنڈ میں مبینہ کرپشن ودیگر مصرف میں خلاف قانون استعمال اور قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے پر نیب بلوچستان نے بی اینڈآر کے سابق ایکس ای اینز، عبداللہ مندوخیل ، عمران اکبر، سجاد حیدر،ٹھیکیدار نواب خان ، محمد زاہد اور محمد قاسم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…