پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت اور ادارے اب ایک پیج پر نہیں رہے،چوہدری برادران کو مذاکرات کے لیے کس نے نامزد کیا، حافظ حسین احمد نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیئر اعجاز شاہ کا یہ کہنا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت نے مارچ کے خاتمے کے لیے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اور ادارے اب ایک پیج پر نہیں رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز وزیر داخلہ برگیڈیئر اعجاز شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ

ریٹائرڈ برگیڈیئر اعجاز شاہ جس ادارے میں رہے ہیں اور جس ادارے کی سفارش پرانہیں موجودہ حکومت میں لیا گیا ان کی اس حوالے سے بے خبری اور بے وفائی قابل حیرت ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو مزاکراتی کمیٹی پرویز خٹک کی سربراہی میں بنائی تھی جس میں اسپیکر اور دیگر ارکان شامل تھے ان کے مذاکرات کے ناکامی کے بعدمذاکرات کے لیے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کو جس نے نامزد کیا تھا عجیب بے خبری ہے کہ ملک کے وزیرداخلہ ریٹائرڈ برگیڈیئراعجاز شاہ کو بھی اس کا علم نہیں ہوسکا کہ ان کو کس نے بھیجا ہے جبکہ خود چوہدری پرویز الٰہی یہ بات کررہے ہیں کہ انہوں نے جے یو آئی کے ساتھ جوطے کیا تھا امانت ہے اور وقت پر وہ بتائیں گے اور یہی بات مولانا فضل الرحمن نے بھی کی ہے کہ ان سے جن لوگوں نے چوہدری برادران کو بھیج کر بات چیت کا آغاز کیا تھا انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت مارچ کے مہینے میں جو صورتحال ہے اگرچہ مسلم لیگ ن وعدے کے مطابق نومبر میں اپنے حالات کی وجہ سے نہیں نکلی سکی اور جنوری کا جو وعدہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی نے کیا تھا وہ بھی پورا نہیں ہوسکا اب مارچ شروع ہے اور دونوں نے مارچ میں مارچ کی بات کی ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت مارچ میں جو حالات بدل رہے ہیں ان تمام کے تمام کا سہرا آزادی مارچ کے سر جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی اگرحکومتی حلیف جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کے رابطے ہیں

لاہور والے اگر کراچی پہنچے ہیں اور کراچی والے لاہور پنجاب والوں سے پینگیں بڑھا کر اسلام آباد والوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اس صورت میں اس وقت پیپلز پارٹی کا رخ سندھ کے بجائے لاہور پنجاب کی طرف ہوچکا ہے اس بات کی دلیل ہے کہ اس وقت یقینا ادارے اور حکومت ایک پیج پر نہیں ہیں جس کی نشاندہی خود برگیڈئیر اعجاز شاہ نے کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ماضی میں جس طرح تحریک انصاف نے اپنے دھرنے میں انگلی اٹھانے کی بات کی تھی اور 2018ء کے انتخابات میں جو کچھ ہوا تھا اس کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے جو آزادی مارچ کیا تھااور جو یقینا دہانی کرائی گئی تھی یقینا عوام کو جے یو آئی کا موقف سمجھ آچکا ہے، وزیر داخلہ برگیڈیئر اعجاز شاہ اپنا ریکارڈ درست کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…