لاہور (آن لائن) لاہور میں چلنے والی میٹروبس کے روٹ پر واقعہ 4 سٹیشنوں پر ٹکٹ مشینیں خراب پڑی ہیں۔ جس کے باعث ان سٹاپوں سے بس میں سفر کرنیوالے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میٹروبس کے جن سٹاپوں پر ٹکٹ مشینں خراب ہوگئی ہیں
ان میں شاہدرہ، سول سیکرٹریٹ، قرطبہ چوک اور شمع سٹاپ شامل ہیں۔ میٹرو بس لاہور کی ٹکٹ مشینیں خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔میٹرو بس لاہور کی ٹکٹس دینے والی مشینیں خراب ہوگئی ہے۔مشینیں نامناسب دیکھ بھال اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہوئی ہیں۔لاہور میں چار مقامات پر شاہدرہ،قرطبہ چوک،سول سیکرٹریٹ اور شمع چوک میں ٹکٹ دینے ولای مشینیں خراب پڑی ہیں۔مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مسافر کو فرضی ٹکٹس جاری کیے جارہے ہیں۔ان فرضی ٹکٹوں کا کوئی چیک اینڈ بائیلنس نہیں ہے۔موجودہ حکومت شہبازشریف کے منصوبوں کو ناکام ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کرہی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس کی ٹکٹ دینے والی خراب مشینیں فی الفور ٹھیک کرائی جائیں۔