سپریم کورٹ نے دیت کی رقم متعین کرنے ،ادائیگی نہ کرنے پر قید یا سزا کی مدت بارے حکم نامہ جاری کر دیا

7  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے دیت کی رقم متعین کرنے اور اس کی ادائیگی نہ کرنے پر قید یا سزا کی مدت کے حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ میں بچوں کو قتل کرنیوالے باپ کی سزا کیخلاف اپیل پر کیس کی سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا غربت کے باعث دیت ادا نہ کرنیوالے کو غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جا سکتا ہے؟

،کیا دیت کی رقم مقرر کرتے وقت ملزم کے مالی حالات مدنظر نہیں رکھے جاتے؟ ،کیا دیت کی عدم ادائیگی پر غیر معینہ مدت کی قید قرآن و سنت کے مطابق ہوگی؟۔ عدالت نے کہا کہ دیت کیلئے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر رقم مختص ہے۔تعزیرات پاکستان کے تحت وفاق دیت کے تعین کیلئے ملزم کے مالی حالات دیکھنے کا پابند ہے۔سپریم کورٹ نے اہم قانونی نقطے کی تشریح کیلئے وزارت مذہبی امور ،اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے وزارت مذہبی امور کو وفاق المدارس سے رائے لیکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔اس حوالے سے ڈی جی شریعہ اکیڈمی اسلامی یونیورسٹی، وائس چیئرمین پاکستان بار کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شکیل عباس نامی شخص پر اس کی اہلیہ نے دو کم سن بیٹوں کے قتل کا الزام عائد کیا تھا ،چکوال کی مقامی عدالت نے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید اور جرمانہ کیا تھا ۔ہائی کورٹ نے واقعہ کو قتل عمد قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید بامشقت اور دیت ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…