جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

سٹیزن پورٹل سے شہریوں کو کتنا ریلیف ملا؟ وزیر اعظم نے زبردست قدم اٹھا لیا، حکام میں ہلچل

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سے شہریوں کو ملنے والے ریلیف کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ سٹیزن پورٹل سے شہریوں کو کتنا ریلیف ملا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز،صوبائی چیف سیکرٹریز، پولیس آئی جیز، وزارتوں اور اداروں کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی سٹیزن پورٹل سے متعلق

کارکردگی اور شہریوں کی شکایات پر اداروں سے ملنے والے ریلیف کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم کو سٹیزن پورٹل کے تحت عوامی ریلیف پر بریفنگ دی جائے گی اور پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے اداروں کو لکھے گئے مراسلوں پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔عمران خان شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق رپورٹ اور وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…