اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مٹھی بھر خواتین عورت مارچ کے نام پر ہماری بیٹیوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عورت مارچ کے نعرے ہماری چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں، ایسے نعروں کی ہمارے مذہب، معاشرے اور گھروں میں کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے جب کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ریاست مدینہ کی اساس مضبوط نہیں ہو سکتی، پر امن احتجاج ہر شخص کا بنیادی حق ہے لیکن جو نعرے خواتین حقوق کے لیے لگا رہی ہیں وہ کس معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں؟ ہمارے معاشرے میں ایسے نعروں کی اجازت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ایسے نعروں کی ہمارے مذہب اور گھر کے ماحول میں اجازت نہیں۔