بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک مسلسل مہنگائی کی طرف کیوں بڑ ھ رہا ہے اس کے پیچھے کون لوگ ہیں ،عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چور اپوزیشن لیڈر حکومتی کارکردگی پر برس پڑے ، تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی کی قیمتوں میں دوروپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آٹا اور چینی چورہیں، اس لئے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے درازمیں بند ہے،

یہ رپورٹ عوام کے سامنے نہیں آرہی، اسی لئے چینی چوری ہورہی ہے، آٹا چینی چوری میں ملوث حکومتی بااثر افراد کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے چینی چوری اورپابندی کے باوجود برآمد پرقوم کواب تک حقائق نہیں بتائے، سب سے زیادہ چینی اہم حکومتی شخصیت نے برآمد کی، لیکن عمران نیازی کی آنکھیں کان بند ہیں، حکومت عوام کولوٹ رہی ہے، اسی لئے معیشت، روزگار، کاروبار تباہ اور بدترین مہنگائی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے، حقائق اورشواہد بتارہے ہیں کہ حکومت کو صرف مال کمانے سے دلچسپی ہے۔ آٹا، بجلی، بجلی، گیس، چینی، دوائی کی قیمتوں میں اضافے سیقوم کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اس لیے چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…