اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم عمرا ن خان نے معروف کامیڈیئن امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم امان اللہ اسٹیج ،
مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مرحوم امان اللہ اسٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔