ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

میرا جسم میری مرضی ، عورت مارچ اپنا اثر دکھانے لگا! چکوال میں عورتوں نے جنازے کو کندھا دے دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عورت مارچ کے نام پر دین اسلام کیخلاف گھناونی ساز ش رچائی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے بات کرتےہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نےکہا ہے کہ عورت اور مرد کے مابین ایک معزز رشتہ ہے، اس رشتے کی وجہ سے کئی قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں ۔ جبکہ مرد اس وجہ سے قتل ہوئے ہیں کہ فلاں شخص نے میری بہن ،

بیٹی ، یا بیوی کو دیکھا ۔ پاکستان کے اندر گذشتہ کچھ سالوں سے عورت مارچ کے نام پر بہت کچھ ہو ا اور ہو رہا ہے۔یہ وہ خواتین ہیں جو مارچ کیلئے تو نکل رہی ہیں لیکن بھارت میں عورتوں کیساتھ جنسی واقعات پر مکمل خاموش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دہشت گردی سے کچھ نہ ہوا تو یہ فرقہ واریت کو لے آئے جب بات نہ بنی تو سوچی سمجھی سازش کے تحت خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانے لگا تاکہ اس سے ہم آپس میں لڑ پڑیں ۔ اسلام میں عورت کو مرد کے جنازے کو کندھا دینے کی اجازت نہیں ہے۔ رانا عظیم نے بتایا کہ چکوال کے ایک جنازے کو عورتیں کندھا دے رہی ہیں ، کیا یہ اسلام کیخلاف ایک کھلی اور سوچی سمجھی سازش نہیں ؟ اس طریقے کے تحت تو عورت مارچ بھارت ، امریکا اور برطانیہ میں نہیں ہورہا لیکن پاکستانی خواتین کے اندر یہ کیوں ؟ لہٰذا اقتدار کو تباہی کی طرف لے جانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان خواتین کو 13 ممالک فنڈنگ کر رہے ہیں،جس کا مقصد پاکستان کے اندر خواتین کو بے پردہ کیا جائے،خواتین کو بے حیا کیا جائے اور فحاشی کو عام کیا جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…