اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت عورت مارچ کیلئے فوراً سیکیورٹی فراہم کرے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پنجاب حکومت فوری طور پرعورت مارچ2020ء کو سکیورٹی فراہم کرے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت رضویز اور عزیزیز کو نفرت تبلیغ کی اجازت بھی دے سکتی ہے تو پنجاب حکومت’’ عورت مارچ2020ء‘‘کی
سلامتی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ایک پرامن گروپ کو ان کے خیالات کی تبلیغ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور ان کے خیالات ہم سے مختلف ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔واضح رہے کہ عورت مارچ 2020ءکی لاہور ہائی کورٹ نے اجازت دی ہے ۔ عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ مارچ کو پر امن اور کوئی غیر اخلاقی کارڈز کا استعمال نہ کیا جائے ۔
Punjab Govt shld take immediate steps for security of #AuratMarch2020 if Rizvi’s and Aziz’s can be allowed to even preach hatred, a peaceful group may be allowed to preach their views and we may differ with their views no problem with that…..
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 4, 2020