پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دو ٹکے کی عورت سے لیکر۔۔۔۔ تک کا گھٹیا سفر بہت جلد طے کر لیا،خالی برتن سوائے بجنے اور بجانے کے کسی کام نہیں آتا، ڈاکٹر عامر لیاقت نے خلیل الرحمان قمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سماجی کارکن ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خلیل الرحمان قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دو ٹکے کی عورت سے لیکر، اُلو کی پٹھی تک کا گھٹیا سفربہت جلد طے کر لیا۔ خلیل الرحمن قمر! ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مقبولیت ہضم کرنا اعلیٰ ظرفوں کا شیوہ ہے، کم ظرف کا نہیں،

خالی برتن سوائے بجنے اور بجانے کے کسی کام نہیں آتا، پانی چڑھا کر ہانڈی پکاتے رہو، صرف اُبال آئے گا۔ غذا میسر نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کو پسند نہیں، ٹھیک ہے، نظریے سے اختلاف ہے، مناسب! مگر یہ طرز تکلم تواس مخبر خاتون کے ساتھ مولا علی کا بھی نہیں تھا جس نے جنگ میں مخبری کا کام سر انجام دیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ خلیل الرحمن قمر! تم نے مَردوں کے سر شرم سے جھکا دیے اور تکبر سے معاشرے کو تقسیم کر دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…