اسلام آباد (این این آئی)نیب نے سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔25 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
نیب نے بلال شیخ سے برآمد موبائل فونز، لیپ ٹاپ، یو ایس بی اور ٹی ڈی آرز بھی قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ نیب نے کہاکہ ٹی ڈی آر کی مالیت تین سو ملین روپے سے زائد ہے، برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالرز، درہم، پاؤنڈ اور سعودی ریال شامل ہیں۔نیب تفتیشی افسر مبشر کریم نے تحریری جواب احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں جمع کرا دیا۔نیب نے بلال شیخ سے برآمد ہونے والی قیمتی چیزیں قبضے میں رکھنے کی استدعا کردی ۔ نیب نے کہاکہ تحویل میں رکھی گئے قیمتی اشیاء مقدمے میں بطور شواہد استعمال کی جائیں گی۔ نیب نے کہاکہ بلال شیخ کے چیک بک، اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔