بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے ایک اور وزیر کی چھٹی ، قلمدان واپس لے لیا گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

پشاور( آن لائن  ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا، محمود خان نے اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات مقرر کردیا ہے،کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کردیا ہے، جس کے تحت وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور اجمل وزیر کے محکمے اور وزارتیں تبدیل کردی گئی ہیں۔

کابینہ میں وزارتوں میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر ان کی جگہ اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ جبکہ شوکت یوسفزئی کووزارت لیبر اور ثقافت کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ میں سیاست اور وزیراعلیٰ کے خلاف دھڑے بندی پر تین وزراء  کی چھٹی کروا دی گئی تھی۔ابھی تک ان وزراء  کو کابینہ میں واپس نہیں لیا گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطرف وزراء  عاطف خان اور شہرام ترکئی کو خیبرپختونخواہ کابینہ میں واپس شامل نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ سیاحت و کھیل اور نوجوانان امور کا قلمدان وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے پاس ہی رہے گا جبکہ محکمہ مال کا قلمدان وزیر قانون سلطان محمد کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ لیکن ابھی تک یہ قلم بھی کسی کو نہیں دیا گیا۔ قبل ازیں خبریں موصول ہورہی تھیں کہ شاید برطرف وزرا کو کے پی کے کابینہ میں دوبارہ شامل کرلیا جائے۔ عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کی کابینہ میں واپسی کاعندیہ دیا تھا۔ ملاقات میں دونوں وزراء صفایاں پیش کرتے رہے، اسی دوران دونوں رہنماؤں میں بیان بازی بھی ہو گئی جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔برطرف وزراء نے عمران خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہٹانے کی سازش میں ہمارا نام سازش کے تحت ڈالا گیا جبکہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ دونوں وزراءکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہماری جوانی آپ کے سامنے گزری ہے۔ الیکشن کے بعد بھی ہم ساری کشتیاں جلا کر آپ کے ساتھ آئے کیونکہ ہم کہیں اور نہیں جا سکتے۔ دونوں وزراءکی بات سن کر عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ آپ دونوں میرے سب سے زیادہ با اعتماد والے وزراء  تھے، آپ دونوں کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نے مجھے افسردہ کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ لینا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…