اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں نے خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اسیر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز کے اجرا کا مطالبہ کردیا گیا ۔اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور ن لیگی لیڈر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں اسیر ارکان قومی اسمبلی کو 9 مارچ سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی میں شرکت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن ارکان نے درخواست سپیکر آفس میں

جمع کرادی،درخواست پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے اپوزیشن کے دستخطوں سے جمع کرائی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سے رولز کے مطابق پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت نے 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جس میں مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال اور طالبان امریکہ امن معاہدے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…